184

ملک بھر میں بجلی کی فراہمی بند بڑا بریک ڈاؤن

اسلام آباد کے بجلی کے نیشنل کنٹرول سسٹم پر ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم،منگلا،تربیلا پاورپلانٹس بند، سندھ ،پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ جبکہ آئیسکو، لیسکو، فیسکو، کے لیکٹرک اور وزارت بجلی سمیت تمام ادارے سسٹم میں فالٹ ڈھونڈنے میں مصروف ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے30 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ لاہور میں سو فیصد بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، بیشتر شہر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ لاہور کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے بعد سارا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کے بھی متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی ہے جس کے بعد شہر قائد بھی اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ وفاقی دارلاحکومت اور راولپنڈی کے بھی کئی علاقوں میں بجلی کی بندش ہوئی ہے۔ لاہور کے علاقوں سمن آباد، دھرم پورہ، گلبرگ میں بجلی بند ہوئی ہے۔ جبکہ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی کے علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کی اطلاع ملی ہے۔ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ، بھٹہ چوک سمیت متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں