18

ریسٹورینٹ کی مالک خواتین کو ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد: 

ایک مہنگے ریستوران کی مالکن خواتین کی جانب سے اپنے مینیجر کی انگریزی کا مذاق اُڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس رویے پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔   

اسلام آباد میں ایک مہنگے ریستوران کنولی کی مالک خواتین کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے مینجر کا تعارف کروارہی ہیں اور اس سے انگریزی میں بات کرتے ہوئے پوچھتی ہیں کہ اسے ریستوران میں کام کرتے ہوئے کتنا عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران کتنی انگریزی سیکھی ہے۔

جواب میں مینیجر انگریزی میں بات کرنے کی کوشش کرتا ہے اور زیادہ بات نہیں کرپاتا جس پر دونوں خواتین اس پر ہنستی ہیں جس پر  مینجر جھینپ جاتا ہے۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا میں خواتین کے اس رویے کو اپنے ملازم کو ہراساں کرنے کے مترادف قرار دیا جارہا ہےا ور اس کے علاوہ اسے طبقاتی امتیاز اور کم تعلیم یافتہ افراد کی تضحیک کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں